جنوبی کوریا،مزدور تنظیموں کا حکومت مخالف تحریک کا اعلان

south korean

south korean

جنوبی کوریا : (جیو ڈیسک) جنوبی کوریا میں حکومت مخالف محنت کشوں کی بھرپور ریلی، قومی اسمبلی کی طرف پیش قدمی ،کام کا بہتر ماحول فراہم نہ کیا گیا تو مستقبل میں مسلسل ہڑتالیں کریں گے، ہڑتالی مزدوروں کی دھمکی۔

جنوبی کوریا کے محنت کشوں نے حکومت کے خلاف ریلی نکالی اور سیول میں قومی اسمبلی کی جانب مارچ کیا۔ ریلی میں تیس ہزار سے زائد مزدوروں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو وہ غیر معینہ مدت تک ہڑتال پر چلے جائیں گے۔

کوریا کنفیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے زیر اہتمام نکالی گئی اس ریلی میں ملک بھر کی محنت کش تنظیموں نے حصہ لیا۔ محنت کشوں نے مزدور قوانین پر نظر ثانی، محنت کشوں کے بنیادی حقوق، اور کام کے بہتر حالات کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ ریلی میں تیس ہزار سے زائد مزدوروں کی شرکت کے باوجود ریلی انتہائی پر امن رہی اور پولیس اور مظاہرین میں تصادم کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔