جونیئر انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کیلئے ٹرائلز کل سے شروع ہوں گے

cricket

cricket

لاہور: (جیو ڈیسک) جونیئر انڈرنائنٹن کرکٹ ایشیا کپ کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائل میچز کا آغاز آج سے لاہور میں ہو گا۔ جونیئر انڈر نائنٹین ایشیا کپ آئندہ ماہ ملائیشیا میں کھیلا جائے گا جس کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی نے تیس کھلاڑیوں کو ٹرائل میچز کے لئے بلایا ہے۔ ٹرائل میچز تیس مئی، یکم اور تین جون کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد حتمی پندرہ کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے قومی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں لگایا جائے گا۔