ٹیم کی بلامعاوضہ کوچنگ کرنے کو تیار ہوں، وسیم اکرم

Wasim Akram

Wasim Akram

کراچی: (جیو ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پی سی بی مجھے بلائے تو میں بغیر معاوضے کے اپنی خدمات دینے کو تیار ہوں۔ میں دو تین ہفتے کراچی میں ہوں اس دوران میں پاکستانی بولرز کو ٹریننگ دے سکتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کم عمر ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتیں ابھریں گی۔ وسیم اکرم کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی پی ایل میں واحد شخص ہوں جو پاکستان کی نمائندگی کررہا ہوں ۔