فرنچ اوپن ٹینس: نوواک یوکوچ اور راجر فیڈرر کی کامیابی

tennis

tennis

فرانس: (جیو ڈیسک)عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک یوکوچ  سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر اور بیلاروس کی وکٹوریہ آزارنکا نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

پیرس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلیم ایونٹ میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک یوکوچ نے اٹلی کے پٹیٹو اسٹارک کو سات چھ، چھ تین اور چھ ایک کے اسکور سے شکست دے کر آگلے راونڈ میں جگہ بنالی۔ سابق عالمی نمبر ایک سوئیٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے جرمنی کے ٹوبیاس کامکے کو زیر کیا۔ سوئیس کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ دو ، سات پانچ اور چھ تین رہا۔

خواتین مقابلوں میں عالمی نمبر ایک بیلاروس کی وکٹوریہ ازارنکا نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے باوجود اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔ آزارنکا نے چھ سات، چھ چار اور چھ دو سے فتح سمیٹی۔ چین کی لی نا نے رومانیہ کی سورانا کرسٹا کے خلاف یک طرفہ مقابلے کے بعد چھ دو اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کی۔