جوڑا خاندان کی تحریک انصاف میں شمولیت نوجوانوں میں نئی لہر دوڑ گئی :فیضان خالد

گجرات: پاکستان تحریک انصاف ایک سچائی ہے اور عوام کی تحریک انصاف میں جوق در جوق شمولیت سے مخالفین پریشان ہو چکے ہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر فیضان خالد بٹ اور مہر شہباز فاضل نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف میں جوڑا خاندان کو شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں ان کے آنے سے تحریک انصاف کے نوجوانوں میں نئی لہر دوڑ گئی ہے ، اور ہم اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ ہم تحریک انصاف کی مضبوطی کیلئے دن رات کام کرینگے ، انہوں نے کہا کہ جس انداز میں لوگ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ، اس سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں ، اور انہیں اپنی سیاسی ساکھ ڈوبتی نظر آ رہی ہے ، اس موقع پر سینئر وائس صدر یاسر شاہ آف کلیوال سیداں ، ارسلان بٹ عرف سونو ، نائب صدر راجہ عتیق احمد جرال نائب صدر ، یاسر محمود ، ذکی احمد ، منیب تقی بٹ ، عمران خالد بٹ ، ظفر اقبال ، ذیشان شاہ و دیگر نوجوانوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں ، اور تحریک انصاف بلا شبہ عوام کی نمائندہ جماعت ہے ، اور آنے والا وقت یقینا تحریک انصاف اور نوجوانوں کا ہے  ۔