گورنمنٹ زمیندارہ ڈگری کالج گجرات میں سالانہ اتھیلیکٹس منعقد ہوئی

گجرات:گورنمنٹ زمیندارہ ڈگری کالج گجرات میں سالانہ اتھیلیکٹس منعقد ہوئی ، جن کا افتتاح پرنسپل زمیندارہ ڈگری کالج چوہدری ممتاز نے کیا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر زاہد ناز ، تحصیل سپورٹس آفیسر سید غلام عباس شاہ ، افتخار شاکر اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ، تقریب تقسیم انعامات آج منعقد ہو گی ، جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے حاجی عمران ظفر ، حاجی ناصر محمود ،ور ڈی سی او نوازش علی ہونگے۔