جینفر لوپیز دنیا کی سب سے زیادہ بااثر سلیبرٹی

lopez

lopez

امریکا: (جیو ڈیسک) امریکی پاپ گلوکارہ جنیفر لوپیز ۔ دنیا کی سب سے زیادہ بااثر سلیبرٹی بن گئی ہیں۔امریکی میگزین فوربزکے مطابق بیالیس سالہ جنیفر لوپیزکی سو بااثر سلیبرٹیز کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن ہے۔ گزشتہ برس امریکی اداکارہ، گلوکارہ اور ڈانسر فہرست میں پچاسویں نمبر پر تھیں۔

اتنے بڑے جمپ کی وجہ سماجی حلقوں میں وسعت اور میڈیا میں اپنی زیادہ نمائندگی بتائی جارہی ہے۔ جنیفر لوپیز نے پچھلے بارہ ماہ میں باون ملین ڈالر کمائے ہیں۔ ان کی وجہ شہرت کی سب سے بڑی وجہ امریکن آئیڈل میں بطور جج اور ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے لاکھوں فالورز ہیں۔

جنیفر لوپیز جلد معروف گلوکار انریکے کے ہمراہ ورلڈ ٹور بھی کریں گی۔ جبکہ ٹی وی میزبان اوپرا ونفری بدستور دوسرے نمبر اور کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاپ اسٹار ریانا پہلی مرتبہ سو سلیبرٹیز کی فہرست میں شامل ہوئی ہیں۔