حاجی ناصر محمود کا دورہ کنجاہ

کنجاہ(جی پی آئی)سابق ایم پی اے،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن حاجی ناصرمحمود گزشتہ روزصدرتاجراتحادچیئرمین مسلم لیگ ن کنجاہ شہزادہ طاہریوسف کی رہائشگاہ پرآئے ۔ان کے ہمراہ سٹی صدرمسلم لیگ ن گجرات ثناء اللہ بٹ بھی تھے۔

شہزادہ طاہریوسف،صدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ بارسلوناشہزادہ عثمان طاہر،شہزادہ حمیرطاہرنے ان کاپرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پرمسلم لیگی عہدیداران اورکارکنوں کی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔حاجی ناصرمحمودنے شہزادہ طاہریوسف سے علاقائی سیاست اورکنجاہ کی تعمیروترقی کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہمارے کارکن ہماری پارٹی کاقیمتی اثاثہ ہیں۔

اورکنجاہ کے مسلم لیگی عہدیداران اورکارکن جس محنت اورلگن کے ساتھ پارٹی کے لئے کام کررہے ہیں انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں کنجاہ مسلم لیگ (ن) کاگڑھ ثابت ہوگا۔