حافظ سعید کے معاملے میں امریکی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ دفتر خارجہ

foreign office

foreign office

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حافظ سعید کے معاملے میں امریکی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری کا دورہ بھارت تعمیری ہو گا۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حافظ سعید کیخلاف امریکہ کے پاس بھی ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔ جب تک امریکہ حافظ سعید کے خلاف ثبوت فراہم نہیں کریگا تب تک ان کے خلاف قانونی کاروائی نہیں ہو سکتی۔ امریکی نائب سیکریٹری خارجہ تھامس نائیڈز کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ اس دورے میں پاکستان اور امریکہ کے مابین تمام امور پر مفصل بات چیت ہوئی۔ تعلقات کو بحال کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر بات چیت ہو رہی ہے لیکن تعلقات کی نوعیت کا حتمی فیصلہ پارلیمنٹ ہی کریگی۔

صدر زرداری کے دورہ بھارت کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے ساتھ ان کی ملاقات میں تمام امور پر بات چیت ہو گی۔ بھارت کی جوہری آبدوز حاصل کرنے سے آگاہ ہیں لیکن پاکستان اپنی دفاعی ضروریات سے آگاہ ہے۔