مسلم لیگ ن کو شکست دینے کی حکمت عملی طے کر لی ہے۔ راجہ ریاض

raja riaz

raja riaz

لاہور : (جیو ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ لاہور میں مسلم لیگ ن کو شکست دینے کی حکمت عملی طے کر لی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے حمزہ شہباز شریف سے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا۔