گلگت: صورتحال بدستور کشیدہ، کرفیو بغیر کسی وقفہ کے جاری

gilgit

gilgit

گلگت : (جیو ڈیسک) تیسرے روز بھی کرفیو کی پابندیاں بغیر کسی نرمی کے جاری ہے، جبکہ اسکردو میں ہزاروں افراد نے سانحہ چلاس میں جاں بحق شخص کی میت کیساتھ دھرنا دیرکھا ہے۔

گلگت میں صورتحال بدستور کشیدہ ہونے کے باعث کرفیو جاری ہے۔ جبکہ پاک فوج کے مزید دودستے پہنچ گئے ہیں۔ اسکردو میں سانحہ چلاس کے سوگ میں آج تیسرے روز بھی ہڑتال ہے۔ تمام تعلیمی وسرکاری دفاتر بند ہیں اورموبائل سروس معطل ہے۔ جامعہ مسجد میں جاں بحق مسافر سید تقی کی نمازے جنازہ ادا کر کے میت تدفین کیلئے آبائی گاؤں کچورا روانہ کر دی گئی۔

اسکردو کے علاقے گمبہ میں ہزاروں افراد نے جاں بحق وزیر شبیر کی میت کیساتھ دھرنا دیا۔ اس موقع پر علما نے کہا کہ پچاس سے زائد مسافر تاحال لاپتہ ہیں اور حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ مظاہرین نے شاہراہ قراقرم پر دہشت گردوں کیخلاف آپریشن اور لاپتہ مسافروں کی بازیابی تک میت کے ساتھ دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔