حالیہ بارشیں ، پچیس ہزار ایکٹر پر کپاس کی فصل کو نقصان

Cotton

Cotton

کراچی : (جیو ڈیسک) کپاس کی فصل کوحالیہ بارشوں سے پچیس ہزار ایکٹر پر شدید نقصان پہنچا ہے ۔ یہ بات ایگری فورم کے چیئرمین ابراہم مغل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں اور خراب موسم سے کنولہ ،سورج مکھی ،کپاس اور گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان بارشوں سے گنے کی فصل پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث کپاس کی فصل پچیس سے تیس ہزار ایکٹر پر نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے اب یہ فصل کسان کودوبارہ لگانا پڑے گی جبکہ دیگر فصلوں میں تیرہ لاکھ من گندم، دو لاکھ من کنولہ، پندرہ ہزار من سورج مکھی اور پچاس ہزار من مکئی کی فصل کو بھی نقصان ہوا ہے۔