وزارت خزانہ نے قومی بچتوں اور سرمایہ کاری کے اہداف میں کمی کردی

Ministry of finance

Ministry of finance

اسلا م آباد : (جیو ڈیسک) وزارت خزانہ نے قومی بچتوں اور سرمایہ کاری کے اہداف میں کمی کردی ۔ذرائع کے مطابق ملکی معاشی ٹیم نے میکرو اکنامک فریم ورک کو حتمی شکل دی ہے جس میں قومی بچتوں اور سرمایہ کاری کے اہداف میں نظر ثانی کی گئی ہے جس کے تحت جی ڈی پی میں قومی بچتوں کی شرح پندرہ اعشاریہ آٹھ فیصد سے کم کرکے تیرہ اعشاریہ تین فیصد کردی گئی ہے جبکہ جی ڈی پی میں سر مایہ کاری کی شرح سولہ اعشاریہ چھ فیصد سے کم کرکے چودہ اعشاریہ چھ فیصد کردی گئی ہے ۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث ان اہداف میں کمی کی گئی ہے ۔ دوسری جانب ماہرین کے مطابق ملک میں امن و امان ،توانائی کا بحران ،ریگولیٹری سسٹم اور گورننس کے مسائل بڑھتے ہوئے افراط زر کی وجہ سے بچتوں اور سرمایہ کاری میں کمی آرہی ہے ۔