کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس چار سال بعد 14000پر بند

Stock Exchange

Stock Exchange

کراچی : (جیو ڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں پیر کیروز تیزی رہی اور ہنڈریڈ انڈیکس سال دوہزار آٹھ کے چودہ ہزار کی سطح پر بند۔ پیر کے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان رہا اور ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو چھیالیس پوائینٹس اضافے کے بعد چودہ ہزار تیراسی پر بند ہوا۔

مجمو عی طور پر تین سو پیچاسی کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہواجس میں ایک سو تیرانوے کمپنیوں کے شئیرزکی قیمتوں میں اضافہ، ایک سو تئیس کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ انہتر کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتیں مستحکم رہیں. مارکیٹ مجموعی طور پر اکیس کروڑ تینتیس لاکھ سے زائد شئیرز ٹریڈ ہو ئے۔ جبکہ کاروباری حجم پانچ ارب چھتیس کروڑ پچہتر لاکھ مالیت سے زائد رہا۔