سرمایہ کاری کیلئے یورپی ممالک سے معاہدے ہونگے، مانڈوی والا

Saleem Mandviwalla

Saleem Mandviwalla

کراچی : (جیو ڈیسک) بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ اسپیشل اکنامک زون کے تحت امریکا سمیت جرمنی اور فرانس سے بھی دو طرفہ سرمایہ کاری کیلئے معاہدے کیے جائیں گے۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور ارکان سے ملاقات میں سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ دو طرفہ ممالک کے درمیان سرمایہ کاری میں سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، کسٹم ڈیوٹی لاگو نہیں ہوگی، حکومت دس سال بعد معاہدے پر نظر ثانی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے پر تین سال تک فیڈریشن ملک بھر کے چیمبرز کے اراکین سے مشاورت کرتی رہی ہے۔ معاہدے میں شامل فریقین پر لازمی ہے کہ وہ سرمایہ کاری نقد رقم سے کریں گے۔