حالیہ ڈرون حملوں میں بدرالدین حقانی مارا گیا: امریکی حکام کا دعویٰ

Badr ud Din Haqqani

Badr ud Din Haqqani

امریکہ/پاکستان(جیوڈیسک)امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ شمالی وزیرستان پر ہونے والے حالیہ حملوں میں حقانی نیٹ ورک کا نائب سربراہ بدرالدین حقانی مارا گیا ہے۔

حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی کے چھوٹے بھائی بدرالدین حقانی کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں ۔امریکی حکام کے مطابق بدرالدین کی ہلاکت کے شواہد کا انتظار کیا جا رہا ہے اور اس کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق پینتیس سالہ بدرالدین حقانی نیٹ ورک کا نائب سربراہ اور آپریشنل کمانڈر تھا ۔وہ افغانستان میں امریکی فوجی اڈوں پر بڑے حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھی سمجھا جاتا تھا۔

افغان انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق بدرالدین اگست دو ہزار گیارہ میں کابل انٹرکانٹی نینٹل پر حملہ کی براہ راست ہدایات دیتا رہا۔تین سال قبل اس نے نیویارک ٹائمز کے رپورٹ ڈیوڈ روڈ کو بھی اغوا کیا۔ اس سے پہلے افغان حکام نے دعوی کیا تھا کہ کنڑ میں افغان اور نیٹو افواج کے حملوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا نائب امیر اور تحریک طالبان باجوڑ کا سربراہ مولوی فقیر محمد مارا گیا ہے۔