حامد سعید کاظمی کو سات روزہ پیرول پر رہاکردیاگیا

hamid saeed kazmi

hamid saeed kazmi

راولپنڈی (جیوڈیسک)حج سکینڈل میں گرفتار سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو سات روزہ پیرول پر رہا کر دیا گیا۔ وہ سات روز میں ملتان میں عید الفطر کے اجتماعات، عید ملن پارٹیوں میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے فون پر رابطہ کرنے پر بتایا کہ وہ اپنے وکیل سے مشورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔