حج فلائٹس میں تاخیر کی وجہ سعودی قوانین ہیں ، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حج فلائٹس میں تاخیر کی وجہ سعودی قوانین ہیں ڈیڑھ دو گھنٹے تاخیر معمول کی بات ہے پی آئی کو تاخیر کا نوٹس دیا ہے۔

سکھر میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کے نظریے الگ الگ ہیں اب ن لیگ بھی قوم پرست جماعتو ں سے اقتدار کی خاطر ملی ہے لیکن آدھا لوہا اور آدھی لکڑی نہیں مل سکتے۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی نے نئی سیاست کو جنم دیا ہے چار سال سے و ہ اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

حیدر آباد میں ایم کیو ایم کے کارکن کی ٹارگٹ کلنگ میں ہلاکت پر انکا کہنا تھا کہ مستعفی ہونے کا مطالبہ مسائل کا حل نہیں مسائل کے حل کے لئے سب کو مل بیٹھنا ہوگا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ضیا دور کا لگایا پودہ آسانی سے نہیں کٹے گا۔دنیا کی نظر میں انتہا پسندی کے تاثر کو ختم کرنا ہوگا۔