تربت ، ہوٹل پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے

Turbat

Turbat

ضلع کیچ کے سرحدی علاقہ مند بلو میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کردیا۔عینی شاہدین کے مطابق تینوں افراد مند کے ایک ہوٹل میں بیٹھے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، لیویز کے مطابق تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔

انتظامیہ کے مطابق مقتولین آباد کار تھے اور انکا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے۔ مقتولین کی شناخت محمد وقاص، محمد ابراہیم اور محمد خالد کے نام سے ہوئی، مقتولین کا تعلق ڈیرہ غازی خان اور حافظ آباد سے بتایا جارہا ہے۔ ابھی تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔