حج کرپشن کیس: حامد سعید سمیت تین ملزموں پر فرد جرم عائد

Hamid Saeed

Hamid Saeed

راولپنڈی : (جیو ڈیسک) عدالت نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی، را شکیل اور آفتاب الاسلام پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے اپنا دفاع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹرائل کورٹ ملزمان کے خلاف لگائی گئی فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ مکہ میں حج عمارتیں کرائے پر لینے کے سلسلے میں پونے دو کروڑ کا کمیشن کھایا گیا۔ حامد کاظمی کے مبینہ فرنٹ مین احمد فیض کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔ عدالت نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف 10 گواہوں کو طلب کر لیا۔ کیس کی سماعت 5 جون تک ملتوی کردی گئی ہے۔ سماعت کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد سعید کاظمی نے کہا ہے انصاف نہیں ملا جنہوں نے میرے خلاف الزامات لگائے ان کا نام گواہوں میں شامل نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر کی اس کیس میں بریت کی درخواست مسترد کی جاچکی ہے۔