حضرت پیر سید بشیر احمد کا سالانہ عرس بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

گجرات: پیر طریقت حضرت پیر سید بشیر احمد خورشید  کا چالیسواں سالانہ عرس بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، سجادہ نشین سید محمد صفی الاعظم چن پیر شاہ کی قیادت میں سینکڑوں مریدین نے مزار پر چادر چڑھائی جس کے بعد مرکزی جامع مسجد آرائیاں میں پیر سید بشیر احمد  کی یاد میں جلسہ ہوا ، جس میں علماء کرام و دیگر مقررین نے اپنے خطابات میں سید بشیر احمد شاہ  کے حالات زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا قبل ازیں قرآن و نعت اور ختم پاک کی خصوصی محافل منعقد ہوئیں ، اور آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔