وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پانچ مئی کو گجرات پریس کلب تشریف لائیں گی

گجرات: وفاقی وزیر برائے نیشنل مینجمنٹ اینڈ سروسز ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پانچ مئی بروز ہفتہ دن ساڑھے گیارہ بجے گجرات پریس کلب آئینگی جہاں وہ گجرات پریس کلب کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرینگی ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ثمینہ فخر پگانوالہ اور پیپلز پارٹی کے راہنما میاں فخر مشتاق پگانوالہ بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ۔