حضور غوث یگانہ پیر سید نصیب علی شاہ آستانہ عالیہ چھالے شریف کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوا

گجرات(جی پی آئی )حضور غوث یگانہ پیر سید نصیب علی شاہ آستانہ عالیہ چھالے شریف کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوا ،عرس مبارک کی تقریبات کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ پیر سید انتصار الحسن شاہ نے کی ، جبکہ عرس مبارک کی تقریبات کی صدارت پیر سید ابرار الحسن شاہ اور پیر سید اسرار الحسن شاہ نے کی ، تلاوت کلام پاک کا شرف ممتاز قاری قرآن قاری صداقت اور قاری محسن رضا قادری نے حاصل کیا۔

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قاری عثمان قادری ملتان ، محسن علی حیدری سیالکوٹ ، محمد علی سجن فیصل آباد ، راجہ عبدالرئوف فیصل آباد نے پیش کیا ، خصوصی خطاب سید شمس الحسن مشہدی اور سید ولایت حسین شاہ آف سیالکوٹ نے کیا۔

عرس مبارک کی تقریبات میں صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف ، پیر سید عمر علی شاہ آستانہ عالیہ سرہالی شریف ، پیر سید آل احمد شاہ آستانہ عالیہ سوہدرہ شریف ، پیر سید زاہد حسین شاہ آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف ، پیر سید علی حسنین شاہ ، پیر سید نذر حسین شاہ ، چوہدری امجد آف ماجرہ ، حمید بٹ و دیگر اہم شخصیات کے علاوہ ملک بھر سے عقیدت مندوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ، عرس مبارک کی تقریبات دو روز جاری رہیں ، لنگر کا شاندار اہتمام تھا ، سخت سردی اور بارش کے باوجود عقیدت مندوںنے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، عرس مبارک کے اختتام پر ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔