تحریک اسلامی پاکستان کے نام سے الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جائیگا :علامہ مظہر حسین علوی

گجرات(جی پی آئی )تحریک اسلامی پاکستان کے نام سے الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جائیگا ، ایک نام اور ایک نشان کے تحت پورے ملک میں امیدوار کھڑے کیے جائینگے ، اس سلسلہ میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار صدر شیعہ علمائے کونسل پنجاب علامہ مظہر حسین علوی نے جامع المجتبیٰ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی نائب صدر علامہ زمان حسین حسینی ، علامہ حسنین کاظمی ، صدر شیعہ علماء کونسل گجرات سید الطاف عباس کاظمی ، علامہ سید ناظم حسین ، سید اظہر حسین علی رضا حیدری JSOو دیگر راہنما موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل قائد ملت جعفریہ و سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ ساجد نقوی کی سربراہی میں کام کر رہی ہے ، اس سلسلہ میں تمام سطحوں پر ہمارے پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دئیے گئے ہیں ، جو کہ درخواستیں وصول کرینگے اور امیدواروں کی نامزدگی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر کوئٹہ اور دیگر مقامات پر اہل تشیع کے راہنمائوں کے قتل اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں ، حکومت عملی طور پر ناکام ہو چکی ہے ، کہیں پر بھی انصاف نہیں مل رہا ، مختلف سیاسی جماعتوں سے روابط جاری ہیں ، اور میٹنگز کے بعد الحاق کے راستے بھی کھلے ہیں ، انہوں نے کہا کہ گجرات میں بھی مضبوط امیدوار نامزد کیے جائینگے۔

تمام ضلعی صدور کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ، 31مار چ کو دو روزہ مرکزی ورکرز کنونشن ملتان میں منعقد ہو گا ، اس سے پہلے لاہور میں 10اور 11مارچ کو صوبائی ورکرز کنونشن منعقد کیا جائیگا ، جس میں ورکرز کی تربیت کے حوالہ سے کام کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ شیعہ علمائے کونسل کو مضبوط بنانے کیلئے یونین کونسل سطح پر کام جاری ہے ، پارٹی مشاورت کے بعد امیدواروں کا فیصلہ کیا جائیگا۔

Allama Mazhar Hussain Alvi Press Conference

Allama Mazhar Hussain Alvi Press Conference