حقانی نیٹ ورک افغانستان اور نیٹو فورسز کے لیے مہلک خطرہ ہے

افغانستان میں امریکی فوج کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ٹیری نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک افغانستان اور نیٹو فورسز کے

Deputy Commander Gen. Terry

Deputy Commander Gen. Terry

لیے مہلک خطرہ ہے پاک افغان سرحد پر حالات معمول پر آ چکے ہیں۔

کابل سے ویڈیو لنک کے ذریعے واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹو اور پاک فوج میں مسلسل رابطہ ہے۔ جنرل ٹیری کا کہنا تھا پاک افغان سرحد پر پیش آنے والے حالیہ واقعات سے دونوں ملکوں میں جنگ کا امکان نہیں حقانی نیٹ ورک کی کابل سے باہر حملوں کی صلاحیت محدود ہو گئی ہے اور نیٹو فورسز اسے مزید غیرموثر کرنے میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا افغان فوج کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور پچھتر فیصد صوبوں پر مقامی فوج کا کنٹرول ہے۔ جنرل ٹیری نے کہا کہ نیٹو اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کے لیے دوبارہ جنت نہ بننے پائے۔