حق پرست قیادت نے اقلیتوں کے تمام جائز مسائل حل کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ محمد علیم الرحمن نے کہا کہ حق پرست قیادت نے اقلیتوںکے تمام جائز مسائل حل کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے کرسمس سے پہلے تمام مسیحی بستیوں میں صفائی کا انتظام کیا گیا ہے چرچوں اور عبادت گاہوں اور گزر گاہوں پر اسٹریٹ لائٹس لگائی گئی ہیں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ محمد علیم الرحمن نے کہا کہ  ہر مذہب بھائی چارہ ، رواداری اور قربانی کا سبق دیتا ہے مسیحی برادری کو چاہیے کہ وہ اپنے اتحاد کو برقرا ر رکھیں۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ محمد علیم الرحمن نے کہاکہ حق پرست قیادت وہ مسلمان ہو یا، عیسائی ہو،سکھ ہو یا ہندو یا کسی بھی ر نگ ونسل سے تعلق رکھتے ہو قائد تحریک محترم الطاف حسین بھا ئی کے فلسفے کے مطابق پیغام محبت پھیلارہے ہیں بلا امتیاز و تفریق عوام کی خدمت کر رہے ہیں اورامن و امان اور بھائی چارہ کی فضا قائم کر رہے ہیں ۔مسیحی برادری کو کرسمس کی پیشگی مبارکباد دی۔