حق پرست قیادت کی کاوشوں کی بدولت کرسمس سے قبل مسیحی ملازمین کو پیشگی تنخواہ کی آدائیگی

کراچی (محمد ارشد) حق پرست قیادت کی کاوشوں کی بدولت شاہ فیصل ٹاؤن سمیت کراچی کے تمام بلدیاتی اداروں میں مسیحی ملازمین کو کرسمس سے قبل پیشگی تنخواہ کی آدائیگی کو یقینی بنا دیا گیا حق پرست قیادت انسانیت کی خدمت پر یقینی رکھتی ہے اور بلا تفریق رنگ و نسل و مذہب ہر انسان کو اس کا حق دلا نے کی جد وجہد میں مصروف رہ کر عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنا رہی ہے کرسمس کے موقع پر اپنے مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی خوشیاں بہتر انداز میں منانے کے لئے بلدیاتی اداروں سمیت تمام اداروں میں فرائض انجام دینے والے مسیحی ملازمین کو پیشگی تنخواہ کی آدائیگی کو یقینی بنایا بلکہ پر سکون اور مسائل سے پاک ماحول میں کرسمس کی خوشیاں منا نے کے لئے بھی اداروں کی باہمی تعاون سے انتظامات کی بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی اور متعلقہ بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ٹاؤن میں قائم مسیحی عبادت گاہوں اور بستیوں سمیت شاہ فیصل ٹاؤن کی مختلف یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کرکے کرسمس کے موقع پر TMAشاہ فیصل ٹاؤن کی جانب سے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔مسیحی بستیوں اور عبادت گاہوں کے دورے کے موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے مسیحی رہنماؤں اور عوام سے ملاقات کی اور ان سے کرسمس کے حوالے سے جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے موقع پر موجود ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی شاہ فیصل ٹاؤن میں قائم تمام
مسیحی عبادت گاہوں اور بستیوں میں فراہمی و نکاسی آب ،سڑکوں کی تعمیر و مرمت صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے انتظامات کی انجام دہی کو ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا جائے ۔

نشاط ضیاء قادری نے مسیحی عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست قیادت تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے اور ان کے غم اور خوشی میں اُن کے ساتھ ہے انہوں نے مسیحی عوام کو یقینی دلا یا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر مسیحی بستیوں میںعلاقائی ترقیاتی منصوبوں کی انجام دہی کو یقینی بنا کر اپنے مسیحی بھائیوں کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ساتھ قیام امن اور علاقائی ترقی کو یقینی بنا یا جائے گا ۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹاؤن کمال مصطفی نے کہاکہ شاہ فیصل ٹاؤن کی حدود میں قائم مسیحی بستیوں اور عبادت گاہوں پر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے کرسمس سے قبل تمام عبادگاہوں اور مسیحی بستیوں میں علاقائی ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے ساتھ صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کے بہتری اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے بستیوں اور عبادت گاہوں پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی انجام دیا جائے گا انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کو یقین دلا یا کہ گرجا گھروں اور مسیحی بستیوں کے منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ کرسمس کے موقع پر مثالی ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے گا۔