حلقہ این اے : 122 مبینہ دھاندلی کیخلاف درخواست کی سماعت

Election Commission

Election Commission

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دائر درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ الیکشن ٹربیونل نے الیکشن پٹیشن کی سماعت کی۔

درخواست گزار تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مبینہ دھاندلی کے ذریعے انتخابات جیتے لہذا ٹربیونل اس حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے۔

سردار ایاز صادق کے وکیل نے ٹربیونل سے جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دائر درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔