حملے کا پوری قوت سے جواب دیا جائیگا: ایران نائب سفیر

iran

iran

ایران(جیوڈیسک)ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسکی سرزمین کو کسی بھی بیرونی حملے کا نشانہ بنایا گیا تو اسکا بھرپور جواب دیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے لیے ایران کے نائب سفیر اسحاق الحبیب نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ ایران کے خلاف جوہری بم کی تیاری بارے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکا ملک اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور اگر اسکے خلاف حملے کی غلطی کی گئی تو پوری قوت سے حملے کا جواب دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک دہشتگرد ملک اور دنیا بھر میں ریاستی دہشتگردی کا بانی ہے۔