حکمت کدہ

Hakeem Dawakhana

Hakeem Dawakhana

اللہ رب العزت نے تخلیق کائنات کے بعداس کی باگ ڈور جس ہستی کے سپرد کیا سے اس کے تمام پیچ وخم کے بھی آشنا فرمایا اور اس کے تمام اسرار و رموز بھی حضرت انسان پر آشکار کر دئیے مگر ساتھ ہی یہ شرط بھی عائد کر دی کہ ان تمام گہرے رازوں تک پہنچنے کے لئے مسلسل جدو جہد کرنا ہو گی یہ اصول جہاں دوسرے تمام علوم کے حاصل کے لئے جذو اعظم ہے وہیں صحت اور بیماریوں کے جاننے کے لئے بھی لازم ہے۔

آج کے اس بھاگتے دوڑتے زمانے میں جہاں بہت سی نئی اقسام کی بیماریوں نے سر اٹھایا ہے وہیں ہر ایک مسلسل تحقیق کے ذریعے نئے علاج بھی سامنے آرہے ہیں مگر زیادہ تر کوشش کی جاتی ہے کہ مرض کو انسانی وجود کی گہرائیوں میں دبا دیا جائے۔

جبکہ علاج کی اصل روح یہ ہے کہ مرض کو جسم انسانی سے مکمل طور پر نکال باہر پھینکا جائے اور ایسا علاج تبھی ممکن ہے کہ عناصر وجود کے مطابق علاج کیا جائے۔

یعنی فطرت کو فطری انداز میں وہ قوت دی جائے کہ توازن پیدا ہو جائے مثال کے طور پر آپ کمر کے درد ، جوڑوں کے درد ، درد سر ،مسوڑوں کے درد خواتین کی ماہواری ، کانوں کی تکلیف زیادتی بھوک مسلسل کھانسی ، سانس کی تکلیف ، سینے کی جلن الرجی ،دائمی قبض نیند کی کمی ،شوگر دل کی تکلیف بلڈ پریشر جیسے امراض کا شکار ہو جائیں تو ایلو پیتھک طریقہ علاج یعنی مصنوعی طریقہ علاج میں آپکو ان تمام امراض کے لئے الگ الگ دوائیں لینا ہوں گی اور الگ الگ ڈاکٹر صاحبان سے علاج کرانا ہو گا مگر قدرتی طریقہ علاج یعنی علاج بذریعہ جڑی بوٹیوں کے ایک ہی دوائی سے آپ ان تمام بیماریوں سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں۔

کیونکہ قدیم حکماء نے مسلسل تحقیق کے بعد عام استعمال کی چیزوں میں سے وہ جوہر ڈھونڈ نکالے ہیں جن کے شفائی اثرات حیرت انگیز طور پر وہ معجزے دیکھانے پر قادر ہیں کہ آپ استعمال کے بعد ان کی افادیت کو ہر گز نہیں جھٹلا سکتے تمام تکالیف کا ایک موثر نسخہ عرض کرتا ہوں استعمال میں لا کر آپ گرویدہ حکمت ہو جائیں گیا گر آپ کسی ایک یا چند بیماریوں میں مبتلا ہوں توصبح بیدار ہوتے ہی کچھ کھائے پیئے بغیر اور بغیر منہ صاف کئے تلوں کے تیل کا ایک چمچ منہ میں ڈال لیں مگر اسے حلق سے نیچے نہ اترنے دیں۔

Disease

Disease

بیس منٹ کے بعد منہ اچھی طرح صاف کر لیں اور فوری طور پر دو گلاس پانی پی لیں اور ناشتہ اس کے کم از کم ایک گھنٹہ بعد کریں اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں ہے اگر تکلیف زیادہ ہو تو اسے آپ تین مرتبہ یعنی ناشتے سے پہلے دوپہر کھانا کھانے سے پہلے اور شام کھانا کھانے سے پہلے کر سکتے ہیں لازم ہے کہ پیٹ خالی ہو اورس کے ایک گھنٹہ بعد تک کوئی چیز نہ کھائیں یہ چار ہفتے کا مکمل علاج ہے۔

اب آپ کہیں گے کہ تلوں کے تیل جیسی معمولی چیز سے ان تمام بیماریوں کا علاج کیسے ممکن ہے اس مضمون کا ابتدائیہ ایک بار ضرور پڑ لیں کہ رب العرش و فرش نے ہر راز حضرت انسان پر اشکار کر دیا ہے اور ان ہی رازوں میں سیایک راز یہ بھی تھا کہ کوئی شے حقیر نہیں بے معنی نہیں بیکار نہیں ضرورت اس گہرائی کو ناپنے کی ہے تلوں کا تیل ایک انتہائی شفائی اثرات رکھنے والی چیز ہے۔

مثلا تل میں 28فیصد پروٹین 25فیصد کاربوہائیڈریٹ43فیصد فیٹ اس کے علاوہاس میں وٹامن A , Bلوہا اور کیلشیم کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے اس کے علاوہ دماغ و اعصاب کو طاقت دینے کے لئے یسی تھین بھی موجود ہے اس لئے تل کے تیل سے آپ کم از کم 27الگ الگ بیماریوں سے نمٹ سکتے ہیںدراصل ہمارا پیارا ملک پاکستان قدرت کی انمول دولت سے مالا مال ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ خزانوں کی کھوج کی جائے اور اپنے معاشرے کو کو ایک صحت مند اور خوب صورت صحت مندانہ وجود دیا جائے۔

Zafar Iqbal

Zafar Iqbal

تحریر : جاوید اقبال ملک میانی اڈا
03332233209 03315764430