حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کو کھوکلا کر دیا ہے ، سردار ممتاز بھٹو

Mumtaz Bhutto Meeting Dubai

Mumtaz Bhutto Meeting Dubai

دوبئی (طاھر منیر طاھر) سندھ کے سابق وزیر اعلیی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے راھنماء سردار ممتاز بھٹو نے کھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا چور اور ڈاکو آصف علی زرداری ہے اور یہ ھماری بدقسمتی ہے کہ وہ مند اقتدار بچانے اور اسے جائز نا جائز طریقے سے طول دینے کی دوڑیں لگے ہوئے ہیں۔ حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کو کھوکلا کر دیا ہے۔ سردار ممتاز بھٹو نے ان خیالات کا اظھار چودھری نورالحسن تنویر صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلف ریجن کے صدر کی رھائش گاہ پر کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن دوبئی کے صدر عبدالوحید پال ، پی ایم ایل این عجمان کے صدر انجینئر احسان اللہ ، سھیل گھمن ، جان قادر ، کرامت شاد ، چودھری محمد منیر انور ، چودھری شاھد جمیل اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ سردار بھٹو نے کھا کہ کراچی جل رھا ہے روزانہ درجنوں معصوم افراد ان دیکھی گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

ملک میں بد امنی ، لاقانونیت اور دھشت گردی کا دور دورہ ہے جبکہ پی پی کی حکومت ملک کا نظم و نسق سنبھالنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ مھنگائی ، لوڈشیڈنگ اور ابتر حالات کی وجہ سے لوگ مایوسی اور بددلی کا شکار ہو رہے اور ملک میں تبدیلی کے خواھاں ہیں۔ اُنھوں نے کھا کہ ویسے تو حکومت انتخابات کو طول دینے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ان کی یہ خواھش کامیاب نھیں ہونے دی جائے گی۔ ممتاز بھٹو نے کھا کہ مجھے قوی امید ہے کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان کے لوگوں کی جان موجودہ کرپٹ گورنمنٹ اور حکمران ٹولے سے چھوٹ جائے گی۔ اُنھوں نے کھا کہ حکومت سیکرٹ فنڈ سے لامحدود رقم خرچ کر رہی ہے جس سے یہ اخز کیا جا سکتا ہے کہ پی پی اپنی حکومت بچانے کی خاطر سب کچھ گنوانے اور ھر قسم کی سودے بازی کے لئے تیار ہے۔

اُنھوں نے کھا کہ پاکستان عوام موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں اور ناقص حکمت عملیوں سے اُکتا چکے ہیں اور ملک میں خوش گوار تبدیلی دیکھنا چاھتے ہیں اور یہ خوش گوار تبدیلی صرف اور صرف مسلم لیگ ن ھی لاسکتی ہے اور وہ دن دور نھیں جب پاکستان مسلم لیگ ن جناب میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کی باگ ڈور سنبھالے گی اور عوام کو ریلیف دے گی۔ ممتاز بھٹو نے کھا کہ اس وقت پورے ملک میں صرف ایک ھی جماعت ہے جو عوام کی فلاح و بھبود پر یقین رکھتی ہے۔