حکومتی امداد کیبغیرفلم انڈسٹری پیروں پرکھڑی نہیں ہوسکتی،شبنم

shabnam

shabnam

کراچی : (جیو ڈیسک) ماضی کی معروف اداکارہ شبنم نے کہاہے کہ حکومت کی مدد کے بغیر فلم انڈسٹری بحال نہیں ہوسکتی۔ اسٹوڈیوز بند دیکھ کر بے حد دکھ ہوا وہ پاکستان بار بار آئیں گی۔ کراچی میں پاکستان فلم جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ اعزازی تقریب سے خطاب میں اداکارہ شبنم کا کہنا تھا کہ حکومت ان کی طرح دیگر فنکاروں کولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دے۔

اس موقع پر رابن گھوش کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری بند ہونے سے ہزاروں لوگ بے روزگار ہوئے پاکستان آمد کے موقع پر بے حد پیار ملا جسے کبھی فراموش نہیں کرسکتے ۔ تقریب سے اداکار ندیم ، مصطفی قریشی ،ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ، لیلی سمیت دیگر فنکاروں نے بھی شرکت کی۔