بچن بہو بالی وڈ کی سپر ماں منتخب، آن لائن سروے

aishwarya rai

aishwarya rai

بالی وڈ : (جیو ڈیسک)بچن خاندان کی بہو کو بالی وڈ کی سپر ماں کا خطاب مل گیا۔ بھارت میں کئے گئے آن لائن سروے میں سابق مس ورلڈ کو چون فی صد ووٹ ملے۔ماں کے عالمی دن پر شادی ڈاٹ کام نے سروے کرایا ۔ جس میں مسز ابھیشیک بچن نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ کرشمہ کپور ستائیس فی صد ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔ مداحوں نے انجییلنا جولی کو ہالی وڈ کی بہترین ماں کا خطاب دیا۔

آن لائن سروے میں لوگوں نے ملائکہ اڑورا خان اور لارا دتہ کو آئیڈیل ماں کے اعزازت سے نوازا تو ماں بیٹی کی بہترین جوڑی کا خطاب ہیمامالنی اور ایشادیول کو ملا۔