کرشمہ کپور کی واپسی،فلم ڈینجرس عشق پاکستان میں ریلیز

karisma kapoor

karisma kapoor

بالی ووڈ : (جیو ڈیسک) فلم ڈینجرس عشق آج پاکستان بھر میں ریلیز ہوگئی، بالی ووڈ حسینہ کرشمہ کپور کی بالی ووڈ میں واپسی خاصی خطرناک ثابت ہورہی ہے، اپنے عروج کے دور میں جو رول نہین کئے وہ اب کررہی ہیں یعنی ایکشن سین۔

فلم ڈینجرس عشق ایک ایسی سپر ماڈل کے گرد گھومتی ہے ، جس کے بوائے فرینڈ کو اچانک پیسوں کے لئے اغوا کرلیا گیا، اور پھر یہیں سے عشق ڈینجرس بن جاتاہے۔ فلم میں کرشمہ نے دو مختلف اور منفر د روپ بھرے ہیں۔ فلم ڈینجرس عشق پاکستان میں ایچ کے سی اینٹرٹنمنٹ پیش کررہے ہیں۔