حکومت آخری لمحہ تک کام کرنے کی پابند ہے، قمر الزمان کائرہ

Qamar Zaman Kaira

Qamar Zaman Kaira

اسلام آباد (جیوڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ اسمبلیاں اور حکومت آخر لمحے تک کام کرنے کی پابند ہیں ،جس میں ترقیاں بھرتیاں ،تبادلے اور قانون سازی سب شامل ہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیاں اکٹھے تحلیل نہیں کی جا سکتیں، تمام صوبائی اسمبلیوں کو ایک ساتھ تحلیل کرنے لئے مشاورت کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل اور اچھے ماحول میں تمام جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔ قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ جسٹس جاوید اقبال کمشن کو کامران فیصل کی پر اسرار ہلاکت کی تحقیقات کا کام کرنے دیا جائے اورمیڈیا تحقیقات اور تفتیش کا انتظار کرئے۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا معاہدہ حکومتی جماعتوں سے ہے اپوزیشن سے نہیں معاہدہ قانونی ہے اس پر عمل درآمد ہو گا۔