حکومت بینظیر کے قاتلوں کو نہ پکڑ سکی ،نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

مسلم لیگ نون  کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ جو لوگ بینظیر بھٹو کو تڑپتا چھوڑکر بھاگ گئے وہ آج وزیر و مشیر ہیں،میری بہن بینظیر کے قاتلوں کا آج تک سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ زرداری صاحب قدم سے قدم ملائیں پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے۔لاڑکانہ میں جسلہ ء عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ لاڑکانہ میں جو جوش دیکھ رہا ہوں وہ فیصل آباد میں بھی تھا،سندھ،لاڑکانہ اور پاکستان بدل رہا ہے،میری بہن بینظیرگڑھی خدا بخش میں دفن ہیں، بے نظیربھٹو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کا دکھ ہے، محترمہ کی لاش چھوڑکر بھاگنے والے آج وزیر ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ بینظیر نیشہادت کے روزمجھے فون کیا،میرے قافلے پر فائرنگ ہوئی تو محترمہ نے فورا فون کیا،اسی طرح بینظیر پر حملے کی خبر ملی تو فورا اسپتال جانے کا فیصلہ کیا،اسپتال پہنچا تو محترمہ شہید ہوچکی تھیں،محترمہ کی شہادت پر افسوس بیان نہیں کرسکتا۔
نواز شریف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کارکنوں نیمحترمہ کیقاتلوں کوکیفرکردارتک پہینچانے کا کہا آج بھی خود کو محترمہ کا بھائی سمجھتا ہوں،جو حکومت محترمہ کے قاتلو کو نہ پکڑسکی وہ ڈاکوکیا پکڑے گی، محترمہ کے قاتلوں کی گرفتاری حکومت کا اولین فرض تھا، بعض ایسے وزیراور مشیر ہیں جن کا پیپلز پارٹی سے کوئی واسطہ نہیں تھا۔
نواز شریف نے کہا کہ جلسے کے بعد بینظیر کی قبر پر جاں گا،سمجھ نہیں آتا سندھیوں کو کس کے حوالے کردیا گیا ہے،پیپلز پارٹی کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیئے تھی، سیلاب متاثرین کی اکثریت کو تاحال امدادی رقم نہیں مل سکی،امداد نہ ملنے پرشہبازشریف کو سندھی بھائیوں کی مدد کا کہا، 62کروڑکا سامان سندھ بھیج کر احسان نہیں کیا، جو ترقی پنجاب میں ہوئی وہ سندھ اور دیگر صوبوں میں بھی ہوگی۔
نواز شریف نے کہا کہ حکومت صحیح کام کرتی تو70فیصد لوڈشیڈنگ ختم ہوچکی ہوتی،چوری اور اغوا ہورہے ہیں کیا ملک ایسے چل سکتا ہے،اللہ نے موقع دیا تو پھر ڈاکوں کو ختم کردیں گے،میں آج سندھ میں تبدیلی دیکھ رہا ہوں،میثاق جمہوریت میں نئے پاکستان کا خواب دیکھا تھا، حکومت میثاق جمہوریت پر قائم رہتی تو یہ حالات نہ ہوتے۔
نوازشریف ہنرمند افراد روزگار کی تیاری کریں،ہنرمند افراد کو آسان شرائط پر قرضے دیں گے، کسی کا دشمن نہیں ملک کا دوست ہوں، ڈگری اور ہنرمند افراد روزگار کی تیاری کرلیں، زرداری صاحب قدم سے قدم ملائیں پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے۔