حکومت عدلیہ کا احترام کرتی تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی: نواز شریف

nawaz sharif

nawaz sharif

مسلم لیگ کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے چار سال میں کوئی سبق نہیں سیکھا، عدلیہ کا احترام کرتی تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا توانائی بحران حل کرنے لئے ہمارے پاس پروگرام موجود ہے کیونکہ ساڑے چار سال میں توانائی کا مسئلہ سنگین ہو گیا ہے۔ انکا کا کہنا تھا کہ حکومت نے پچھلے چار سال میں کوئی سبق نہیں سیکھا حکومت اگر عدلیہ کا احترام کرتی تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔ نواز شریف نے کہا صوبوں سے متعلق کمیشن کی تشکیل میں مشاورت نہیں کی گئی عوام کی خدمت کی بجائے اب صوبوں کے قیام سے متعلق سیاست کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کھوسہ خاندان کے ساتھ کوئی شرائط طے نہیں ہوئیں۔