حکومت عوام کے جان مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے دہشت گردی کے ناسور سے نجات کے لیے بیرونی اور اندرونی ہاتھ توڑنا ہو نگے

 

تحریک تحفظ پاکستان کے سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان اور جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے جان مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے دہشت گردی کے ناسور سے نجات کے لیے بیرونی اور اندرونی ہاتھ توڑنا ہو نگے۔ دہشت گرد ی کے خاتمے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا جبکہ ایم کیو ایم کے کے قائد الطاف حسین کی طرف سے قائد اعظم کے بارے میں بیان انکی ذہنی پسماندگی کو ظاہر کرتا ہے۔

اور 2 کروڑ آبادی کے شہر کراچی کے نوجونوں کو تعلیم سے جان بوجھ کر دور رکھا جار ہا ہے تا کہ الطاف حسین اپنے مذموم اور نا پاک ارادوں میں کامیاب ہو سکے مگر اب پاکستانی عوام باشعور ہو چکی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے بھارتی فوج کی طرف سے پاک فوج کے جوانوں پر ہونے والے فائرنگ کے واقعات کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کے بغیر پاکستان اور بھارت میں ایسے ناخوشگوار واقعات اور تلخی ہمہ وقت جاری رہے گی۔

بھارت کے ساتھ اعتماد سازی کے یکطرفہ اقدامات لاحاصل رہیں گے مذاکرات کو بھارت نے ایک مذاق کھیل اور تماشا بنا رکھا ہے۔مسئلہ کشمیر حقیقت میں دو ایٹمی ہتھیار سے لیس ممالک کے درمیان دنیا کا سب سے خطرناک تنازعہ ہے۔ خطے کے امن کیلئے لازم ہے کہ تنازعہ کا حل دونوں ممالک کے مابین تسلیم شدہ یو این کی قرارداد کے مطابق کرایا جائے۔