حکومت قابل احتساب بدعنوانی کی حد 5 کروڑ سے کم کرنے پر رضا مند

 Farooq H Naik

Farooq H Naik

حکومت نے قابل احتساب کرپشن کی حد 5 کروڑ روپے سے کم کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔ فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ نئے احتساب قانون کے تحت کرپشن کرنے والا بچ نہیں سکے گا۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ حکومت کو قابل احتساب کرپشن کی حد کم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ پانچ کروڑ کی حد اس لئے رکھی گئی کہ نیب کے پاس چھوٹے کیس نہ آئیں۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ حکومت نے بل بلڈوز کرنا ہوتا تو قائمہ کمیٹی میں نہ لاتے پوری کوشش ہے کہ احتساب بل جلد از جلد پاس ہو جائے۔