حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کے لیے نعرے تو لگاتی رہی مگر کولیاں شاہ حسین کا مڈل سکول حکومتی کارکردگی کی نفی کرتا ہے

ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کے لیے نعرے تو لگاتی رہی مگر کولیاں شاہ حسین کا مڈل سکول حکومتی کارکردگی کی نفی کرتا ہے ۔ سابقہ نگران وزیراعلیٰ میاں افضل حیات کے آبائی گاؤں کولیاں حسین شاہ کا مڈل سکول انتہائی شکستہ حالی کا شکار ہے ۔

ڈھائی سو کے لگ بھگ طلبہ کے لیے صرف دو کمرے ہیں جبکہ پرانے چند دوکمرے اس قدر حستہ حال ہو چکے ہیں کہ ان کو سپورٹیں دے کر اس میں تعلیمی اموار انجام دیے جارہے ہیں جو کسی بھی وقت طلبہ اور اساتذہ کے لئے خطرناک اور جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں سکول کا صحن اس قدر نیچا ہے کہ بارش اور قریبی کھیتوں کا پانی اس میں کھڑا ہو جاتا ہے ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نواحی گائوں ڈھنڈالہ کے رہائشی اسے کولیاں شاہ حسین کا سکول قرار دے کر اس کی تعمیر سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہیں جبکہ کولیان شاہ حسین کے ارباب اختیار بھی اس میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی ۔اساتذہ اور طلبہ کے والدین نے ارباب اختیار اورمحکمہ کے افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں ۔