حکومت کو ہٹانا فرض ہو چکا ہے، ممتاز بھٹو

Mumtaz Bhutto

Mumtaz Bhutto

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) سندھ سے مسلم لیگ نواز کے رہنما ممتاز بھٹو کا کہنا ہے کہ تحریک چلا کر حکومت کو ہٹانا فرض ہوچکا ہے اور اسی مقصد کے تحت انھوں نے نواز لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے ۔

اسلام آباد پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حکمران لوٹ مار میں اندھے ہوچکے ہیں اور آنکھیں بند کر اقتدار سے چمٹنے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں عوامی احتجا ج پر آمر بھی اقتدار سے علیحدہ ہو گئے تاہم موجودہ حکمرانوں کو گھسیٹ کر اقتدار سے علیحدہ کرنا پڑے گا۔

انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ حکمران بروقت الیکشن کروانے کی بجائے کہیں توسیع نہ دے دیں۔ ایک سوال کے جواب میں ممتا زبھٹو کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو شہید کے قتل میں امریکہ ملوث ہے۔