حکومت کے ایک ہاتھ میں کشکول اور دوسرے میں نیوکلیئر بم ہے، شہباز شریف

shahbaz sharif

shahbaz sharif

گجرات : ( جیو ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے حکمرانوں کے ایک ہاتھ میں کشکول اور دوسرے ہاتھ میں نیوکلیئر بم ہے۔ گجرات یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے موقع پر طلبا سے خطاب میں انھوں نے وفاقی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا ترکی کی حکومت نے پنجاب کو سو بسوں کا تحفہ دیا مگر کرپشن کی وجہ سے وہ وفاقی حکومت کو بس تو دور کی بات ہے اسٹپنی بھی نہیں دینا چاہتے۔