حکومت کی نہیں، چوروں اور ٹھگوں کو بھگانے کی بات کی۔ شہباز شریف

shahbaz sharif

shahbaz sharif

پنجاب اسمبلی: (جیو ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کیلئے پرامن ماحول میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، شام تک نتائج کا سب کو پتہ چل جائے گا۔

سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ ڈالنے کے بعد پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت میں میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انھوں نے وفاقی حکومت کی نہیں، چوروں اور ٹھگوں کو بھگانے کی بات کی تھی۔ راجہ ریاض کی الیکشن سے متعلق بات کا جواب اسمبلی میں دوں گا ان کی باقی باتوں کا جواب نہیں دیا کرتا۔