حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی شاندار رہی ، رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

لندن (جیوڈیسک) وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی شاندار رہی ، آئندہ حکومت بھی پیپلز پارٹی کی ہو گی۔

لندن میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک جتنی پیش گوئیاں کیں وہ سب کی سب درست ثابت ہوئیں اور اب پیپلز پارٹی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کی پیش گوئی بھی پوری ہو گی۔

رحمان ملک نے کہا کہ وہ خود بھی موبائل فون پر پابندی کے خلاف ہیں مگر دہشت گردی روکنے میں ہ طریقہ کامیاب رہا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ تنقید کا برا نہیں مناتے، انہوں نے کہا کہ ملک میں امن وامان کے قیام کے لئے جو بھی ضروری ہوا وہ اقدام ضرور اٹھائیں گے۔