خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیدیا گیا

Khana Kaba

Khana Kaba

مکہ المکرمہ (جیوڈیسک) نئے ہجری سال میں پہلی بار خانہ کعبہ کو غسل دے دیا گیا۔ خانہ کعبہ کو ہر سال محرم اور شعبان میں غسل دیا جاتا ہے۔ غسل کی تقریب مکہ کے گورنر خالد الفیصل کی زیر نگرانی ہوئی۔

امام کعبہ، اسلامی ملکوں کے سفیروں،وزرا اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا۔ غسل کے بعد گورنر اور دوسری شخصیات نے خانہ کعبہ کا طواف کیا اور مقام ابراہیم پر نوافل ادا کیے۔