ہلہ اور کربلا میں 3 بم دھماکے ، 23 افراد جاں بحق

Iraq Blast

Iraq Blast

عراق (جیوڈیسک) عراق کے جنوبی شہر وں ہلہ اور کربلا میں تین بم دھماکوں میں 23 افراد جاں بحق اور چوراسی زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق ہلہ شہر میں ایک ہوٹل کے قریب دو دھماکے ہوئے۔ بم سڑک کنارے نصب کئے تھے۔ دھماکوں میں اٹھارہ افراد جاں بحق اور اکہتر زخمی ہوئے۔ کربلا شہر میں ایک کار میں نصب بم پھٹنے سے پانچ افراد جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوئے۔ ہلہ اور کربلا ایک دوسرے کے قریب واقع ہیں جہاں محرم کے دنوں میں مقامی اور غیر ملکی لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔