خرم رسول کیخلاف غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ نے فراڈ کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کو خرم رسول کیخلاف غیرجانبدارانہ تحقیقات کر کے دس فروری تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ ڈرامائی انداز میں ملزم کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی کیا۔ خرم رسول نے سپریم کورٹ میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ درخواستگذار انہیں دھمکیاں دے رہا ہے ان کی اہلیہ کو اغوا کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
ان کے مطابق پرویز احسن انھیں دھمکیاں دے رہا ہے، جس کے باعث انہیں عدالت میں پیش ہونے میں تاخیر ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویزاحسن کا موبائل فون ریکارڈ چیک کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو خرم رسول کیس کی کاروائی قانون کے مطابق کرنے کے احکامات جاری کئے اور عدالتی کاروائی دس فروری تک ملتوی کر دی۔