خسرے نے ایک سال میں چودہ ہزار آٹھ سو بچوں کی جان لی

Sindh Measles

Sindh Measles

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں خسرے پر تازہ رپورٹ جاری کر دی ، سال 2012 میں 14 ہزار 8 سو بچے خسرے کا شکار جبکہ 3 سو افراد خسرہ کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ 210 بچے سندھ میں خسرے کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔

سندھ میں سال بھر میں 7 ہزار 2 سو بچوں کو خسرے کا مرض لاحق ہوا۔ خیر پختونخواہ میں 3 ہزار 5 سو، بلوچستان میں 1 ہزار 8 سو بچے خسرے کا شکار ہوئے۔ پنجاب میں 13 سو، اسلام آباد میں 57 بچے خسرے کا شکار ہوئے۔ صحت حکام کے مطابق بلوچستان میں 26 ، خیبر پختونخواہ میں 38 بچوں کی اموات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں خسرے کی وجہ سے صرف ایک بچہ جان بحق ہوا۔