صدر زرداری کی بجلی و گیس لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایت

President Zardari

President Zardari

کراچی (جیوڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے صنعتوں کیلئے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی۔ بلاول ہاؤس کراچی میں صدر مملکت سے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد نے صدر کو آگاہ کیا کہ پنجاب میں گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے ٹیکسٹائل کے تین سو یونٹ بند ہو چکے ہیں۔ وفد نے خدشہ ظاہر کیا کہ ٹیکسٹائل کے شعبے پر توجہ نہ دی گئی تو زرمبادلہ میں کمی اور بیروزگاری میں مزید اضافہ ہو گا۔

صدر زرداری نے صنعتوں کو توانائی بحران سے نکالنے کیلئے متعلقہ حکام کو اقدامات کی ہدایت کی۔ بعد میں صدر مملکت سے وزیر داخلہ رحمان ملک نے ملاقات کی جس میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔