کراچی : منگھوپیرروڈ پر پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ



Karachi Faring

Karachi Faring

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں منگھوپیر روڈ پر مسلح افراد اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، لیکن تمام ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق منگھوپیر روڈ پر ٹرک ڈرائیور سے لوٹ مار کرنے اور پھر انہیں اغوا کر کے تاوان وصول کرنے والے ملزمان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ایس ایس پی ناصر آفتاب نے جیو نیوز کو بتایا کہ لوٹ مار کی واردتوں میں ملوث ملزمان کی تعداد 6 سے زائد تھی، جو جدید ہتھیاروں سے لیس تھے، جنہوں نے شدید فائرنگ کی، واقعے کے بعد پولیس کی بکتر بند گاڑیوں کا استعمال بھی کیا گیا، جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، لیکن پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 20 منٹ تک جاری رہا۔